• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ کرن تابیر کے ہاں 12 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کرن تابیر کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

کرن تابیر نے شوہر، ننھی بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کرن تابیر کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ  لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللّٰہ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللّٰہ!ْ 12 سال بعد آخر کار اللّٰہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں کرن تابیر نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔

کرن تابیر نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کرن تابیر کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں اُن کے ہزاروں مداح بے حد خوش ہیں وہیں شوبز کی معروف شخصیات بھی خوشی کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید