• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کی شکایات، لاڑکانہ، قمر، شہدادکوٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر لاڑکانہ قمبرشہداد کوٹ میں ترقیاتی فنڈز کے اجرا کو روکنے کا حکم دے دیاہے۔ فاضل عدالت نے ایگزیکٹوز ڈائریکٹرہائی ویز،کمشنراور ڈی سی لاڑکانہ کو 9جون تک نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ۔ جمعے کو چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نئے بجٹ سے پہلے ترقیاتی فنڈز کو جعلی ٹھیکوں کے ذریعے خورد برد کرنے سے متعلق امتیازعلی بروہی کی درخواست کی سماعت کی، قبل ازیں درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائرآئینی درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ لاڑکانہ اورقمبر شہدادکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 85کروڑروپے کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیا گیا ہے اور سڑکوں کی تعمیرومرمت نہیں ہورہی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز خورد برد کئے جارہے ہیں،نئے بجٹ سے قبل  فنڈز کو جعلی ٹھیکوں کے ذریعے خورد برد کیا جارہا ہے۔ لہذ استدعا ہے کہ ترقیاتی فنڈز روکے جائیں۔
تازہ ترین