• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش اور زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

فلم’جوائے لینڈ‘ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM)  کی کیٹیگری ’بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ‘ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈز کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں۔

اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے انسٹا اسٹوریز میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں سے ایک ایک ویڈیو کلپ میں ڈائریکٹر صائم صادق اور اداکار علینہ خان کو اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پوری ٹیم کو ’بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے پر مبارکباد  بھی دی گئی ہے۔

ایک اور ویڈیو کلپ میں اس فلم کی ہندوستانی پروڈیوسر، اپوروا چرن نے اسٹیج پر پاکستان کو  یومِ آزادی کے موقع پر اور ہندوستان یومِ آزادی کی ایڈوانس میں مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اپوروا چرن کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’پچھلی دیوالی پر میں لاہور میں تھی اور فلم کی کاسٹ اور عملے نے سیٹ پر دیوالی  منانے میں میری مدد کی اور اس دن کو میرے لیے بہت خاص اور یاد گار بنایا‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید