• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ کے نام ایک اور بڑا اعزاز

پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش اور زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

فلم’جوائے لینڈ‘ کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) میں نمائش کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

اس فلم کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کی کیٹیگری’بیسٹ فلم فروم دی سبکونٹینینٹ‘  میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار صائم صادق کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’کام کو پہچان ملنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے، خاص طور پر جب یہ آپ کے اپنے لوگوں سے ملے پھر چاہے وہ پاکستان سے ہوں، ہندوستان سےہوں، بنگلہ دیش سےہوں یا کہیں بھی جنوبی ایشیا سے ہوں، ہمیشہ زیادہ خاص محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ جس طرح اپنی کہانیوں کی تعریف کر سکتے ہیں جو شاید دوسرے لوگ نہیں کر سکتے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صائم صادق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ فلم’جوائے لینڈ‘ کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جیسا کہ اس پاکستانی فلم کی ایک بین الاقوامی فلمی میلے سے دوسرے فلمی میلے تک نمائش کا سلسلہ جاری ہے، تو پاکستانی فلمی مداح اس فلم کے اپنے ملک میں ریلیز ہونے کا بھی بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید