• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب کے متعدد وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں پارلیمانی امور اور محکمۂ ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے جو اختر ملک کو دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاونِ خصوصی ارسلان خالد کو دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید