بھارت کی خوبرو اداکارہ شہناز گل حال ہی میں ممبئی کے علاقے میں فوٹوگرافرز کے نرغے میں آگئیں۔
ان سے بات کرتے ہوئے شہناز نے کیا کہ تمہارے چکر میں مجھے بال سیدھے کروانے کے لیے ایک ہزار روپے خرچ کرنے پڑے۔
شہناز گل بالی ووڈ میں جلد اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک پارلر سے باہر آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ شہناز گل بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں، وہیں ان کی دوستی سدھارتھ شکلا سے ہوئی تھی۔
شہناز آج کل اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ پر کام کر رہی ہیں جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔