• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شام میں امریکی بیس ال طنف کا ایک منظر
شام میں امریکی بیس ال طنف کا ایک منظر

شام میں امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی زیر استعمال ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ال طنف گیریژن کے علاقے میں فوج اور اتحادی مسلح گروپس نے متعدد ڈرون حملوں کے ردعمل میں جوابی کارروائی کی۔

’مغاویر الثورہ‘ امریکی حمایت یافتہ شام کے مسلح جنگجوؤں کا گروپ ہے جو داعش سے برسر پیکار ہے۔

ڈرون حملہ اس کمپاؤنڈ پر ہوا جو شام، اردن اور عراق کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید