• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل اور ڈرون حملہ

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر ہائپر سونک میزائل اور 2 سو سے زائد ڈرون حملے کر دیے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 36 میزائل اور 242 ڈرون فائر کیے جن میں سے 226 ڈرون اور 18 میزائل مار گرائے گئے۔

روسی فضائی حملے کے نتیجے میں کیف میں رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ امدادی کارکن بھی حملوں کی زد میں آئے۔

میئر وٹالی کلیچکو نے اسے دشمن کا بڑے پیمانے پر میزائل حملہ قرار دیا۔ یوکرین کے وزیرِ خارجہ اندری سیبیگا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یورپ کی سلامتی کے لیے خطرہ اور نیٹو اتحادیوں کا امتحان ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ یہ حملے صدر پیوٹن کی رہائش پر ڈرون حملے کے ردعمل میں کیے گئے، تاہم یوکرین نے اس کی تردید کر چکا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین میں امن فوج تعینات کی تو انہیں جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید