امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا سیاسی قیدیوں کی بڑی تعداد کو امن کی تلاش کی علامت کے طور پر رہا کررہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا پر حملے کی دوسری متوقع لہر کو منسوخ کردیا ہے لیکن تمام بحری جہاز حفاظتی اور سیکیورٹی مقاصد کے لیے اپنی جگہ پر رہیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بڑی تیل کمپنیوں کی جانب سے وینزویلا میں کم از کم 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اِن کمپنیوں سے آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات کروں گا، امریکا اور وینزویلا مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں۔