کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کے اعزاز میں تقریب 22 اگست کوکریں گے۔ ذرائع کا کہنا کہ کھلاڑیوں کو تقریب کے لئے مدعو کر لیا گیا ہے۔ انہیں اس دوران انعامات دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنے پر ایک کروڑروپیہ انعام دیاجائیگا۔ ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے پچاس لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔دریں اثنا کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹس پر پھول نچھاور کئے گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔پیر کوکامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے، شجر عباس بھی وطن واپس آگئے ہیں۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔