• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے دھوکہ دہی پر 5افراد کے خلاف کارروائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہریوں سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے 5افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے،بی زیڈ پولیس کو محمد سلیم نے بتایا کہ ملزمان محمد علی ، شاکر،وسیم اورکامران نے رقبہ کابیعانہ 10لاکھ روپے وصول کرکے رجسٹری کروانے کاوعدہ کیا جو بعدازاں دھوکہ دہی کرتے ہوئے رقم خوردبردکر گئے جبکہ کینٹ پولیس کو دوست محمد نے بتایا کہ ملزم رحمت علی نے گاڑی قسطوں پر دینے کے لئے 6لاکھ روپے ہتھیالئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
ملتان سے مزید