• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے اسی ماہ 1.17 ارب ڈالرز ملیں گے: وزارتِ خزانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسی ماہ آئی ایم ایف کی طرف سے 1 عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو مل جائیں گے۔

یہ بات وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف آج ہی مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائے گا۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض کے معاہدے کے لیے اظہارِ آمادگی کے مسودے کا شق وار جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارتِ خزانہ سے رابطے میں ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خزانہ اور قائم مقام گورنرز حتمی مسودے پر دستخط کر کے آج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دے گا۔

وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری کے بعد اگست میں ہی 1 عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید