سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عمران خان سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی انتخابات کے لیے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔