• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے، کاغذاتِ نامزدگی منظور

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی انتخابات کے لیے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما اکرم چیمہ عمران خان کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔

2018ء کے انتخابات میں اکرم چیمہ اس نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حلقے سے جے یو آئی ف کے امیدوار محمد رمضان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 239 میں آزاد امیدوار محمد طارق اور مشتاق احمد کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید