• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

ایم پی اے خدیجہ عمر نے پنجاب پروہبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللّٰہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روز قیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سود کے کاروبار پر پابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اور خاص طور پر قائد عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی تعلیم کی مانیٹرنگ شروع کرنے پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید