وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں پر تنقید کے لیے میں ایک آسان ہدف ہوں لیکن کوئی بات نہیں۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں فیول پرائس کی سمری قیمتوں کے تعین سے چند گھنٹے پہلے ہی ملتی ہے، نئی قیمت صرف پی ایس او کے اخراجات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پیٹرول کی قیمتوں پر نئے ٹیکس یا لیوی نہ لگانے کی بات کی تھی، جو نہیں لگائے، نئی قیمت میں کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ لوگ مجھ پر خوشی سے تنقید کریں لیکن جان لیں میں نے پاکستان کو نادہندگی سے بچایا ہے۔