کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں 20 برس قبل ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران مسلمان خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے مجرموں کو رہا کردیا گیا ہے۔ سنہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے فسادات کے دوران ایک گاؤں میں 11 افراد نے بلقیس بانو نامی مسلمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے ساتھ اس کی تین سالہ بیٹی کو زمین پر پٹخ دیا تھا جس سے بچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھی۔
انڈین ڈیجیٹل میڈیا ویب سائٹ دی کوئنٹ کے مطابق اس انسانیت سوز واقعے کے بعد مقامی ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں نے بھی ملزمان کو بچانے کے لیے کیس میں ردوبدل کیا تھا ۔