وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری کے ساتھ مل کر ن لیگ میں سے شین نکال لی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف نہ تو مریم نواز کو باہر جانے دے سکتے ہیں نہ ہی نواز شریف کو واپس آنے دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شین لیگ کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور ن لیگ در بدر ہو رہی ہے، نواز شریف کی واپسی سے شہباز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں مارنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 2020 میں نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ شاہدرہ کے علاقے میں 29 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، ریسکیو ٹیمیں 6 ہزار لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال چکیں۔