بغاوت کے مقدمے میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی راولپنڈی رانا رؤف نے احکامات مبینہ طور پر ماننے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس رانا رؤف نے عدالتی احکامات مبینہ طور پر ماننے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق اس پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی رانا رؤف کے خلاف کیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پولیس کےحوالے کردیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے لے کر روانہ ہوئی۔
شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر طلعت محمود کےحوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔