• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کی پیشگوئی، کراچی میں آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی میں آج جمعرات 18 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید