• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی نئی تصویروں پر ریحام خان کا ردِ عمل

کولاج، بشکریہ ٹوئٹر
کولاج، بشکریہ ٹوئٹر

جمعیت علمائے اسلام (ف)، پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ترکیہ سے نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن اِن تصاویر میں خوش اور تازہ دم نظر آ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان کو بھی مولانا کی یہ تصویریں خوب بھائی ہیں جن پر انہوں نے چشمے کا ایموجی بناتے ہوئے اِنہیں ری ٹوئٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کی یہ تصویریں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی خوب پسند اور ری ٹوئٹ کی جا رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی نئی ڈسپلے  پکچر اِن تصویروں میں سے ہی ایک کو لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج کل ترکیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں شیخ محمود آفندی کے انتقال پر ان کے جانشین سے اظہار تعزیت بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید