• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قید اور جیل برداشت کرنا برگر پارٹی کا کام نہیں، حنا پرویز بٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ن لیگی رہمناؤں کی فہرست شیئر کی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیل کاٹنے سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کی ایک فہرست شیئر کی ہے جس میں سیاسی رہنماؤں کے نام سمیت اُن کے جیل میں قید رہنے کی مدت سے متلق معلومات  درج ہیں۔

اس فہرست میں لکھے گئے سارے اعداد و شمار عمران خان کے دورِ حکومت کے ہیں۔

حنا پرویز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ قید اور جیل صرف ن لیگ ہی برداشت کر سکتی ہے یہ برگر پارٹی کا کام نہیں۔

قومی خبریں سے مزید