• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں پاک ایران آزادانہ تجارت معاہدے کو عملی شکل دیں گے، وزیر کامرس

وزیر کامرس نوید قمر نے کہا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں پاک ایران آزادانہ تجارت کے معاہدے کو عملی شکل دیں گے۔

ایرانی وزیر برائے روڈ اربن ڈیولپمنٹ رستم قاسمی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

نوید قمر نے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، بارڈر پر گڈز ٹریڈ سے متعلق اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔

وزیر کامرس کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد سے بات چیت میں تجارت کو فروغ دینے میں پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی روابط خطے میں خوشحالی لائیں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر رستم قاسمی کا کہنا تھا کہ جے ای سی میں 6 سال وقفہ ہونے سے تجارتی دوریاں بڑھ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر مارکیٹ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا، بارڈر مارکیٹ سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے رابطے بھی بڑھیں گے۔

رستم قاسمی کا کہنا تھا کہ تجارتی اشیا کی فہرست پر سنجیدگی سے کام کریں گے، باہمی آمادگی سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات صرف نشست تک محدود نہیں ہوں گے، عملی اقدام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید