• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براستہ پاکستان، بھارت سے دبئی جانے والی چارٹرڈ پرواز کوئی غیر معمولی معاملہ نہیں تھا، سی اے اے

بھارت کے شہر حیدرآباد سے 15 اگست 2022 کو ایک GLEX- Global 5000 قسم کے ٹی 7 رائل کی غیرشیڈول پرواز نجی، چارٹرڈ اور مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ تھی، جبکہ پرواز کے عملے کا تعلق جرمنی، اسپین اور جنوبی افریقہ سے ہے۔

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے سی سی) کے مطابق پرواز کی کیٹیگری چارٹرڈ فیری فلائٹ تھی جسے پاکستانی شہریوں نے متعلقہ طریقہ کار کے بعد بک کیا تھا۔ 

یہ پرواز دوپہر 12:10 پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی اور 13:22 پر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ پرواز میں کراچی سے منظور شدہ شیڈول کے مطابق 12 مسافر سوار تھے۔ 

ترجمان کے مطابق یہ ایک عام چارٹرڈ فلائٹ آپریشن تھا جسے پی سی اے اے نے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق منظور کیا تھا۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹ پر سفر کرنے والے مسافر دوسرے مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر لاگو کردہ اسی طریقہ کار سے گزرے۔

ان میں سیکیورٹی چیک، کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس، امیگریشن اور مکمل سامان کی اسکیننگ شامل ہیں۔

ترجمان سی اے نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چارٹر فلائٹ آپریشنز کو مناسب طریقے سے ریگولیٹ کیا جاتا ہے اور تمام بین الاقوامی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ہی منظور شدہ ہیں۔ پی سی اے اے کے پاس پاکستان آنے والی چارٹرڈ پروازوں کی منظوری کے لیے سخت طریقہ کار ہے۔

قومی خبریں سے مزید