پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے کیس پر پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت سے قبل پراسیکیوشن ٹیم نے آئی جی کو بریفنگ دی، آئی جی پولیس کے ہمراہ شہباز گل کیس کی تفتیشی ٹیم بھی موجود تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے آئی جی کو شہباز گل کی صحت سے آگاہ کیا۔