• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف قسط کے بعد روپیہ مزید 5 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، عرفان اقبال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واحد تیز رفتار اقدام ہے جس سے حکومت پاکستان کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کو کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے،اس اقدام سے کاروباری لاگت کو کسی حد تک کم کیا جا سکے گا۔آئی ایم ایف قسط کے بعد روپیہ مزید 5 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔