لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ آپ کلائنٹ کو گائیڈ کئے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں‘پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی سیکرٹریاطلاعات عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے؟۔عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دے دیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا وقت دیں؟ آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا جبکہ اس کی تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کس قانون کے تحت وزیر اعظم یا وزرا ء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔