ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا۔ کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے اس کا پورا حق لینا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم چار ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔