• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے ایک گھنٹہ قبل بنائی گئی شہبازگل کی ویڈیو آن ایئر کردی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک گھنٹہ قبل بنائی گئی شہباز گل کی ویڈیو آن ایئر کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اصل حقیقت سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، شہباز گل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کر رہے ہیں، شہباز گل کا ایک ایک لفظ آن ریکارڈ ہے، ان کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اظہار رائے کی جھوٹی ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں، جرم ہوا ہے، حقائق نہیں بدل سکتے، عدالتی حکم کے تحت ثبوت مکمل کیے جاچکے ہیں، عمران خان نے معاشرے میں فساد اور انتشار پھیلایا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگینڈہ چل رہا ہے، شہباز گل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں، چکوال کی ایک ویڈیو دکھا کر کہا جا رہا ہے کہ شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر بیپر دیا، شہباز گل کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق بنا جس کی تحقیقات جاری ہیں، جنسی تشدد کا پروپیگنڈہ جاری ہے، کسی پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈہ شروع ہوجاتا ہے، نہ کسی قسم کا تشدد ہوا ہے، یہ ویڈیو غلط ہے، شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو سے متعلق انکوائری ہو رہی ہے،  وزیر داخلہ تمام ثبوت آپ کو پیش کریں گے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی کو بدل دینا ہے، کیا کسی نے تشدد کی اصل ویڈیوز دیکھی ہیں؟  کہانی کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید