• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ دارانہ نظام نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے دعوؤں کے باوجود کبھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام ہی عورتوں کےتمام حقوق اور عزت کاضامن ہے، سرمایہ دارانہ نظام نےخواتین کو حقوق سے محروم رکھا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی، خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں ملتا۔

قومی خبریں سے مزید