ہرارے (نیوز ایجنسیز) بھارت نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ہفتہ کو زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 161 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شردل ٹھاکر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سنجو سیمسن نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔