سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)عدالت گڑھا سے اگوکی روڈ پر بھابڑیا نوالا کے پاس واقع ٹی ایم اے ویسٹ پوائنٹ میں بارشی اور گند ےپانی کی وجہ سے بننے والی دلدل میں ثناءاللہ گجر کی14بھینسیں پھنس گئیں۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی اسپیشل ریکوری وہیکل چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیورز نے2گھنٹوں مسلسل محنت کے بعد13بھینسیں چھپڑ سے زندہ نکال کر مالک کے حوالے کر دیں ۔جبکہ ایک بھینس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔مالک کے مطابق ریسکیورز نے 26لاکھ کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔