• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

سینیٹر اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دیے جانے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کمر درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں، بیرون ملک علاج ابھی بھی جاری ہے۔ کیس 25 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا، کیس مقرر کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

دوسری طرف احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید