تحقیقاتی رپورٹ میں شہباز گل پر جنسی یا جسمانی تشدد سامنے نہیں آیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل پر جسمانی نہ ہی جنسی تشدد ہوا ہے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بھی اپنے تحریری بیان میں جنسی تشدد کا ذکر نہیں کیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد کی تصدیق کوئی بھی ماہر نہیں کرسکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 رہنما پولیس کے پاس آئے تھے، کسی بھی رہنما کے پاس تشدد کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل پر تشدد کا ذکر جن صحافیوں نے متحرک انداز میں کیا وہ بھی سامنے نہیں آئے۔
رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو پکڑنے اور تفتیش کرنے والے افسران کے بیانات بھی تحقیقات کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔
شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ معائنہ کرنے والے 6 رکنی بورڈ نے تیار کی ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کے دستخط بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔