• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی کا پاکستان کی پہلی بلاک چین پالیسی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزارت آئی ٹی نے پاکستان کی پہلی بلاک چین پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بلاک چین پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار کرنے کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے نمائندوں کے علاوہ وزارت آئی ٹی سے ممبر آئی ٹی سید جنید امام بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سےتیار کئے جانیوالے پالیسی کے ابتدائی مسودے کو انڈسٹری کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور انڈسٹری کی ان پٹ کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید