ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
تحریک انصاف ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے کی سماعت کے موقع پر 9 پارٹی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔
شیخ رشید، مراد سعید، فیصل جاوید، صداقت عباسی، علی اعوان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
فیصل واوڈا، شہزاد وسیم، سیف اللّٰہ خان اور راجہ خرم بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
مراد سعید، شیخ رشید کی 9 ستمبر، دیگر رہنماؤں کی 7 ستمبر تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔