• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ، اسلامی گیمز کے ہیروز آج وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک یک جہتی گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت دونوں ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم کو ایک کروڑ روپے، کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو50لاکھ ، سلور میڈلسٹ طاہرشریف اورزمان انور کو 20،20 لاکھ جبکہ برانز میڈل حاصل کرنے والے جوڈوکا شاہ حسین شاہ، ریسلرز اسد علی اور عنایت اللہ کو فی کس دس لاکھ روپے ملیں گے ۔دریں اثنا ءکامن ویلتھ اور اسلامک سالیڈیڑیٹی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں اچھی تھرو اور ملک کے لئے دو گولڈ میڈلز جیتنے پر خوش ہوں۔ بدھ کو لاہور میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سےتوقعات بڑھ گئی ہیں، کارکردگی کا تسلسل رکھنے کیلئے مزید محنت کرنا ہے۔ اسپانسرز کو آگے آنا اور ایتھلیٹس کی سرپرستی کرنی چاہئے، اولمپکس ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنا ٹارگٹ ہے ۔

اسپورٹس سے مزید