• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سیلاب، دریائے کنہار میں 8 افراد ڈوب گئے

فوٹو: جیو نیوز/گریب
فوٹو: جیو نیوز/گریب

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، دریائے کنہار میں 8 افراد ڈوب گئے، تین کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ دیگرکی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ٹانک، جنوبی وزیرستان اور ژوب سے سیلابی ریلا ڈی آئی خان میں داخل ہوگیا ہے۔ کلاچی، درابن اور پروا تحصیلوں کے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

ٹانک روڈ پر سی آر بی سی نہر کا پانی اوور فلو ہونے سے قریبی کالونیوں میں داخل ہوگیا ہے، لوگ ریلوں سے بچنے کے لیے درختوں پر چڑھ گئے۔

سوات میں سیلابی ریلے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بارش کے بعد پلئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید