• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت، سگنل ملتے ہی وکلاء ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے

لاہور(خصوصی نمائندہ) نواز شریف نےاپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے۔

 واپسی سے قبل نااہلی، سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وکلاءذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دیدیا ہے۔

نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلاءکی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پیٹیشنز دائر کریں گی۔

 عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔ 

ملک بھر سے سے مزید