• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹے کے اندر صارفین کے بجلی بلز کم کیے جائیں، وزیرِاعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی، وزیر اعظم نے 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کرنے کی ہدایت کردی۔

ملک میں بجلی کے صارفین کے ریلیف کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کے اسٹاف کو 24 گھنٹےکام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید