بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ‘‘ قائم کر دیا گیا۔
وزیراعظم فنڈ میں عطیات نقد، چیک، آن لائن اور پیمنٹ کمپنیوں کے ذریعے بھیجے جاسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ ملکی اور بین الاقوامی امدادی رقم وصول کرنے کیلئے ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عطیات وصولی کیلئے ’’پرائم منسٹرز فلڈ ریلیف فنڈ اکاؤنٹ 2022‘‘ کھول دیا ہے۔
فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے جبکہ کھاتے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کے ذمے ہوں گے۔