سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے تردید کی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے، اُنہیں سابق وزیرِ اعظم کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی گئی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، دیگر لوگ سیکیورٹی واپسی سے متعلق جعلی مہم چلا رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقصد عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سے توجہ ہٹانا ہے۔
جہانگیر جدون نے مزید کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں پھیلانے کا مقصد شہباز گِل اور عمران خان کیس سے توجہ ہٹانا ہے۔