مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے ملتان روانہ ہوں گی۔
مریم نواز ملتان کے بعد تونسہ شریف جائیں گی، وہ راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔
ذرائع ن لیگ کاکہنا ہے کہ مریم نواز مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔