• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ نہروں میں کٹ لگانے پر پابندی، ایف آئی آر اندراج کا نوٹیفکیشن جاری

نواب شاہ( محمد انور شیخ )کمشنر رشید احمد زرداری نے ڈویژن کی تمام نہروں، سیم نالوں کو کٹ لگانے اور برساتی پانی شہری آبادی کی طرف چھوڑنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایس او یچ اوز کو کاروائیاں کرنے کے اختیارات سونپ دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوںکے بعد کمشنر رشید احمد زرداری نےڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عرفان بلوچ کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی کے افسران اور علاقہ معذزین نے شکایت کی کہ کچھ مقامی لوگ آبپاشی کی نہروں، مائنر اور ڈسٹری بیوٹریوں کے کنارے کھود رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کے قدرتی بہاؤ کو روکا جا رہا ہے، جس سے نہروں کے پشتوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں اور نہروں میں شگاف پڑنے اوراس کے بعد سیلابی پانی سے طوفانی بارش سے تباہ حال علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید