شارجہ (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے میچ میں فخر زمان امپائر کا اشارہ دیکھے بغیر باہر چلے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے اس پر انہیں صادق اور امین ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بھی بنائیں اور کہا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔ فخر زمان نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نےکہا تھا کہ کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند فخر زمان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلے جانا بہت ہی احسن قدم ہے۔