ہری پور (نامہ نگار)ہری پور ہری پور کے تھانہ بیڑ کی حدود صوابی میرا میں افسوس ناک واقعہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر ماں نے اپنے چار بچوں کو پانی میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑ ی تعد اد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ماں اور ایک بچے کو زندہ بچا لیا ۔جبکہ دوبھائی اور ایک بہن مزمل بعمر 18 سال،عبداللہ بعمر 7 سال، اور عائشہ بعمر 10 سال جا ں بحق ہو گئے اور دو بھا ئیو ں اور ایک بہن کی نعشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکا لیں ۔