مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران گر گئیں۔
راجن پور میں زیادہ متاثرین جمع ہونے کی وجہ سے مریم نواز چھوٹی میز پر چڑھ گئیں، دوران تقریر میز ٹوٹ جانے سے وہ لڑ کھڑا گئیں۔
مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب مکمل کیا۔
مریم نواز جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور کا دروہ کر رہی ہیں۔
مریم نواز خصوصی طیارے سے ڈی جی خان ایئرپورٹ پہنچیں اور وہاں سے راجن پور گئی تھیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا تھا۔
مریم نواز نے ٹبی قیصرانی کےدور ے کے بعد بستی ناڑی بھی گئی تھیں۔
انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔
یاد رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔