پاکستانی شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار بلال اشرف بڑے پردے پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب جلد ہی چھوٹی بھی نظر آئیں گے۔
بلال اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرکے اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے آغاز ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
تصویر میں نظر آنے والے کلپ بورڈ پر ڈرامے کا نام’یونہی‘ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بسم اللّٰہ، پہلےڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے‘۔
ڈرامہ سیریز ’یونہی‘ کے ہدایتکار احتشام الدین جبکہ پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔
اس ڈرامے میں بلال اشرف کے ساتھ اداکارہ مایا علی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ بلال اشرف کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز بڑی اسکرین سے کیا۔