پاکستانی شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار بلال اشرف کو مداحوں نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کرنےکا مشورہ دے دیا، جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ڈراموں میں بھی نظر آئیں گے۔
بلال اشرف نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی دلکش تصویر شیئرکی ، جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ smile ( مسکراہٹ) کا مطلب ہے ، روزانہ اپنی زندگی میں معجزوں کو ہوتے دیکھنا۔‘
اداکار کی یہ تصویرسوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آئی اور وہ اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں، کوئی ان کے ڈمپلز اور مسکراہٹ کی تعریف کررہا ہے تو کو ئی ان کے خوبصورت چہرے کی تعریف کررہا ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سےڈراموں میں آنے کےمشورے پر بلال اشرف نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد وہ ڈراموں میں بھی نظر آئیں گے۔
غیر یقینی طورپر ایک صارف نےاداکار سے پوچھا کہ ان کی شکل بہت اچھی ہےانہوں نے کبھی فلم میں کام کرنے کےلیے کوشش نہیں کی ؟
جس پر بلال اشرف نے مضحکہ خیز اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کوشش کرچکے ہیں۔