مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو صرف پروپیگنڈا ہی کرنا آتا ہے۔
مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کے دورے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سیلاب متاثرہ خواتین کو مریم نواز شریف پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وائرل ویڈیو کے جواب میں ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہی خاتون مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظرآرہی ہے جس نے غصہ کیا تھا۔
مریم نواز نے نام لیئے بغیر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس جماعت کو ایک ہی کام آتا ہے اور وہ پروپیگینڈا ہے‘۔
مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں یہ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ ’تحریک انصاف نے جس خاتون کی مرضی کی ویڈیوز لگا کر پروپیگنڈا کیا ہے۔ یہ ویڈیو اسی خاتون کی ہے، جس میں وہ یہ اعتراف کررہی ہے کہ مجھے راشن بھی ملا، امداد بھی ملی ہے اور مریم صاحبہ کا شکریہ ادا کررہی ہیں‘۔